لاہور:سٹیل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

 لاہور (کرائم رپورٹر)شالیمار کے علاقے میں واقع ایک سٹیل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس پر ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیاریسکیو ذرائع کے مطابق فائر کال سکھ نہر کے قریب حافظ ہوٹل کے نزدیک واقع شالیمار اسٹیل مل سے موصول ہوئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیمیں اور ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیاریسکیو حکام کے مطابق آگ اسٹیل مل کی بھٹی میں موجود فرنس آئل میں لگی تھی، جس کے باعث شعلے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ تھا۔ تاہم فائر فائٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیابعدازاں ریسکیو نے تصدیق کی کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔حکام کی جانب سے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔