کراچی (آئی این پی )کراچی میں رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے گارڈن کشتی مسجد کے قریب بھتہ خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان زخمی ہو گئے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں سید باسط حسین عرف شاہ رخ، عبدالصمد اور محمد طحہ عرف مایا شامل ہیں، ملزمان کا تعلق بھتہ مافیا کے سرغنہ وصی اللہ لاکھو، جمیل چھانگا اور عبدالصمد کاٹھیا واڑی گروپوں سے ہے