لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج ہلکی بارش کی پیشگوئی

لاہور(زیڈ این این) محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق 5 دسمبر تک پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق میدانی اضلاع بشمول لاہور، گجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور خانپور میں دھند و سموگ کی صورتحال برقرار رہے گی ۔