سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے ملک   کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات (این سی ایم)  نے جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ ژالہ باری اور بارشوں کا امکان ہے۔بارشیں اگلے کچھ دن تک جاری رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز بارشوں کی وجہ سے اچانک سیلاب کا بھی خدشہ ہے، نشیبی اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، شمالی سرحدوں اور نجران کے علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔