پی ڈی ایم اے کی پنجاب میں آج اور کل بارشوں کی پیشگوئی

لاہور(خصوصی رپورٹر)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  پنجاب نے 6 تا 7 اکتوبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق منڈی بہاء￿ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔اسی طرح لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی اور خوشاب ‘ سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔