تہران(آئی این پی)ایران نے امریکا سے مذاکرات کے دوسرے دور کا عندیہ دے دیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات بھیجنے اور وصولی کا سلسلہ جاری ہے، امید ہے اگلے بدھ کو اسلام ایک بار پھر مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا سے مذاکرات کا ایک دور اسلام آباد میں ہوچکا، ایرانی وفد کی پاکستان سے وطن واپسی کے بعد امریکا سے پاکستان کے ذریعے کئی پیغامات کا تبادلہ ہوا، قوی امکان ہے کہ پاکستان بدھ کو ایک بار پھر مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔ترجمان نے تصدیق کی کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے تاحال پیغامات کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے