پاکستان:10 میچوں کی میزبانی کرے گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کم از کم 10 میچوں کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ دبئی تین میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں بھارت اور پہلا سیمی فائنل شامل ہے۔ اگر بھارت 9 مارچ کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرتا تو میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بصورت دیگر فائنل دبئی میں ہوگا۔