اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزرات تعلیم "مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کے چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر 11 اور 12 جنوری کو سمٹ میں طورمیزبان شریک ہوگا، اجلاس کا مقصد دنیا بھر کے مسلمان معاشروں میں خواتین کی تعلیم کو آگے بڑھانے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہے