سوئمنگ پول میں لڑکا ڈوب کر جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ کے علاقہ میں ایک نجی سکول کے سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ایک لڑکا ڈوب کرجاں بحق ہوگیاواقع 12 جولائی کو پیش آیا ذرائع کے مطابق تیرہ سالہ سعد خیابان جناح سوسائٹی میں واقع کیمپس میں نہا رہا تھاسعد وہاں پر اپنے بھائی کے ساتھ سکول میں سوئمنگ کی تربیت لینے جاتا تھانہاتے ہوئے اچانک سعد بے ہوش ہوگیااسے فوری طبی امداد کے لئے نجی ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ٹریننگ کے دوران سوئمنگ کوچ بھی موجود تھاایس ایچ او ستوکتلہ دائود خالد کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے تاحال پولیس کو درخواست موصول نہیں ہوئی