سبزہ زار، گلبرگ، تاجپورہ سپورٹس کمپلیکسز میں ممبر شپ کے رجحان میں اضافہ
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز کے انتظامی امور و مارکیٹنگ بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں مینار پاکستان اور گجرپورہ سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی امور بارے بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی سپیشل انیشیٹیو عبداللہ محمود، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر سپورٹس خرم یعقوب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز میں خواتین، سٹوڈنٹس، ابھرتے سٹار کھلاڑیوں، معذور افراد اور بزرگ افراد کو خصوصی رعایت کی گئی ہے۔ سبزہ زار، گلبرگ، تاجپورہ سپورٹس کمپلیکسز میں فیملیز و انفرادی ممبر شپ کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ ویسٹ کینال، مینار پاکستان اور گجر پورہ سپورٹس کمپلیکس میں ممبرشپ مہم تیزی سے جاری ہے۔ ای ایم ای ویسٹ کینال سپورٹس کمپلیکس آئندہ چند روز میں کھول دیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکسز میں سوئمنگ پولز، جم سمیت ان ڈور و آ ئوٹ ڈور سہولیات کو سو فیصد ایکٹویٹ کرنے کی ہدایت کی۔