فنڈز کی کمی ، سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر سست روی کاشکار

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت کی جانب سیسپورٹس کمپلیکسز کی تکمیل کے لیے دی گئی ،آخری ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے،تاہم کسی ایک منصوبے کو بھی مکمل نہیں کیا جا سکا۔حکومت نے آٹھویں مرتبہ منصوبے کی مدت میں توسیع دیتے ہوئے30جون 2025 تک کام مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی،مگر مقررہ وقت گزرنے کے باوجودسپورٹس کمپلیکسز بدستور زیر تعمیر ہیں۔ایل ڈی اے کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق سپورٹس کمپلیکسز منصوبے کی اصل مدت جون 2018 میں ہی ختم ہو چکی تھی،تاہم اس کے بعد مختلف وجوہات کی بنا پرمنصوبے کی ڈیڈ لائن میں بار بار توسیع کی جاتی رہی۔منصوبہ اپنے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔رواں مالی سال کے دوران سپورٹس کمپلیکسز کے لیے مختص فنڈز کا اجرا نہ ہو سکا،جس کے باعث تعمیراتی سرگرمیاں سست روی کا شکار رہیں۔ایل ڈی اے نے منصوبے کی تکمیل کے لییایک ارب روپے سے زائد فنڈز کے حصول کی غرض سیپنجاب حکومت کو سمری بھجوائی تھی،تاہم تاحال فنڈز جاری نہیں کیے جا سکے۔ذرائع کے مطابق منصوبے کے گیسٹرو پیریڈ میں توسیع کے باوجودفنڈز کے اجرا پر ڈیڈ لاک برقرار رہا،جس کے باعث کنٹریکٹرز اور متعلقہ اداریمکمل رفتار سے کام شروع نہ کر سکے۔