سہولت بازاروں میں 20 فیصد تک خصوصی رعایت

لاہور(خصوصی رپورٹ) محنت کشوں کے عالمی دن پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے 36 سہولت بازاروں میں سبزی ،پھل، کریانہ ،جیولری، گارمنٹس سمیت دیگر اشیائے ضروریہ پر 5 سے 20 فیصد تک خصوصی رعایت فراہم کی گئی۔چیئرمین پنجاب سہولت بازار محمد افضل کھوکھر کا کہنا تھا مزدوروں کی عظمت پر کسی کو شک نہیں، مزدوروں کا خون پسینہ ترقی کے ہر منصوبے میں شامل ہوتا ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو میرا سلام ہے۔