علیزے شاہ ندا یاسر اور صبا فیصل پر تنقید کے بعد وائرل، ٹرولنگ پر خوشی کا اظہار

علیزے شاہ ندا یاسر اور صبا فیصل پر تنقید کے بعد وائرل، ٹرولنگ پر خوشی کا اظہار

کم عمری میں فلم ’سپر اسٹار‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ میں ڈاکٹر دعا کے کردار سے بے پناہ مقبول ہوئیں۔

 حالیہ دنوں میں علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات پر کھل کر تنقید کر کے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ان دنوں اداکارہ صبا فیصل اور میزبان ندا یاسر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔ ندا یاسر کو فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے حوالے سے منفی بیان دینے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں معذرت کرنی پڑی۔ صبا فیصل کو بہوؤں اور خواتین کو قابو میں رکھنے سے متعلق بیانات پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔علیزے شاہ نے صبا فیصل کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے دو منصوبوں میں ان کے ساتھ کام کیا، مگر انہیں ’نیچرل‘ اداکارہ تسلیم نہیں کیا گیا، اور امید ہے کہ اب سب کچھ واضح ہو گیا ہوگا۔

 ندا یاسر کے بارے میں علیزے نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ شاید اسٹاف کو ادائیگی نہ کرنے کی عادت انہیں اپنے شوہر یاسر نواز سے ملی ہے۔سوشل میڈیا صارفین علیزے شاہ کے بے باک اور جرات مندانہ انداز پر ملے جلے ردعمل دے رہے ہیں؛ کچھ نے ان کے انداز کو سراہا، جبکہ کچھ نے اسے حد سے زیادہ سخت قرار دیا۔واضح رہے کہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا کر شوبز میں اپنے اثر کو نمایاں کر دیا ہے۔