ڈاکٹر نبیحہ کی شوہر کو کلین چٹ، کہنے لگیں "وہ بہن سمجھ کر جواب دیتے تھے"، ملبہ دوسری لڑکیوں پر ڈال دیا

ڈاکٹر نبیحہ کی شوہر کو کلین چٹ، کہنے لگیں

ڈاکٹر نبیحہ علی خان اور ان کے شوہر حارث کھوکھر کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔
سائیکاٹرسٹ اور معروف سوشل میڈیا شخصیت ڈاکٹر نبیحہ نے چند روز قبل طلاق کے دوران اپنے شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی کئی گرل فرینڈز ہیں۔اگرچہ جوڑے کے درمیان طلاق کی کارروائی دو مرتبہ شروع ہوئی، مگر دونوں اب بھی ساتھ ہیں اور حال ہی میں مری میں ایک ساتھ چھٹیاں مناتے بھی دیکھے گئے ہیں۔حال ہی میں، ڈاکٹر نبیحہ نے اپنے سابقہ مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑکیوں کی غلطی ہے کہ وہ جان بوجھ کر حارث کو پیغامات کرتی تھیں تاکہ وہ مجھ پر غصہ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ حارث کی صرف یہ غلطی ہے کہ وہ ان لڑکیوں کو جواب دیتے تھے۔اس پر حارث کا موقف تھا کہ جب صحافی لڑکیوں سے ہمارے خراب معاملات کے بارے میں پوچھ رہے تھے، تو میں انہیں اپنی بہن سمجھ کر جواب دے رہا تھا، اس میں میری کیا غلطی؟ڈاکٹر نبیحہ نے جواب دیا کہ اگر یہی ہے تو ان کی کوئی غلطی نہیں ہے، اور ساری غلطی دوسری لڑکیوں کی ہے جو حارث کو میسجز کرتی رہتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حارث نے خود کو ٹھیک کرنے کا وعدہ کیا ہے، اور وہ اس بات سے مطمئن ہیں۔ڈاکٹر نبیحہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب وہ الگ رہ رہے تھے اور ان کے درمیان لڑائیاں جاری تھیں، تو انہیں کچھ نمبرز سے میسجز موصول ہوئے جن میں حارث پر چیٹنگ کے الزامات لگائے گئے، اور جعلی اے آئی ویڈیوز بھی بھیجی گئیں جن میں انہیں غلط حرکات کرتے ہوئے دکھایا گیا۔اس صورتحال کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف نظریات کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر نبیحہ نے اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے شادی کی تھی، مگر ان کی ازدواجی زندگی متعدد تنازعات کا شکار رہی ہے۔