خوشبو خان نے مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ سنسر ریہرسل ٹیم میں کم از کم ایک خاتون کو شامل کیا جائے۔
خوشبو خان کا کہنا ہے کہ سنسر ریہرسل کے دوران تقریباً 20 افراد آ کر ہدایات دیتے ہیں، جس سے اداکاراؤں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سنسر ٹیم کے بعض افراد بدتمیزی کرتے ہیں اور ایک واقعے کو بنیاد بنا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا گیا۔اداکارہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ خواتین فنکاروں کے احترام اور تحفظ کے پیش نظر سنسر ریہرسل ٹیم میں خاتون رکن کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔