دھماکہ اس وقت کیا گیا جب بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار پولیس ٹرک میں سوار ہو کر ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے‘بم موٹرسائیکل میں نصب تھا
کوئٹہ (آ ئی این پی )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا شمس آباد کے قریب دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس حکام نے بتایا دھماکہپ موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا، دھماکا اس وقت کیا گیا جب کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار پولیس ٹرک میں سوار ہو کر ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری پر حملے کے بعد کوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص جاںبحق ہوگیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو کے علاقے تحصیل کاہان میں پوڑھ کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شاہ بخش قوم ٹھیگیانی کے نام سے ہوئی ہے