نجی کمپنی کی برانچ پر چھاپہ‘مالک سمیت4افراد گرفتار‘غیر قانونی سمیں برآمد

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرفراز چودھری  کی ہدایت پر  سائبر کرائم ٹیم نے راجپوت روڈ، شاد باغ میں چھاپہ مارا
 فرنچائز کے مالک محمد تنویرکو گرفتارکیا‘نشاندہی پر فیصل ٹائون میں بھی کارروائی‘بی وی ایس ڈیوائسز کے ذریعے صارفین کے فنگر پرنٹس جمع کرتے تھے:ملزم

لاہور(عدنان ملک)ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرفراز چودھری  کی ہدایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے راجپوت روڈ، شاد باغ میں غیرقانونی سمز کی فروخت میں ملوث نجی کمپنی کی برانچ میں چھاپہ  مارکرر فرنچائز کے مالک محمد تنویرکو گرفتار کر لیا ،‘فرنچایز کے مالک کے اعتراف پر ایک اور چھاپے میں تین ملزموں کو گرفتار کیا گیا ‘کارروائی پی ٹی اے کی شکایت پر عمل میں لائی گئی ، چھاپے کے دوران  پانچ بی وی ایس ڈیوائسز ، 1500 کاغذی فنگر پرنٹس، ایک لیپ ٹاپ اور ایزی پیسا اسکینر مشین برآمد ہوئی ‘11,000 افراد کے ڈیجیٹل فنگر پرنٹس ڈیوائسز میں موجود تھے، جن میں خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے شناختی کارڈ بھی شامل تھے‘ایف آئی اے سائبر کرام کی جانب سے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ‘ملزم نے اعتراف کیا  یہ ڈیوائسز فرنچائز کے ڈی ایس او جنید کے پاس تھیںاس کے بعد ایف آئی اے ٹیم نے لاہور کے فیصل ٹاؤن کے قریب واقع میٹرو سٹیشن کے پاس ایک اور چھاپہ مارا، جہاں سے محمد جنید، محسن رضا، اور فدا حسین کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے دوران 4 بی وی ایس ڈیوائسز، 1150 فنگر پرنٹ امیجز، 28 زونگ سیم کارڈز، 35 ٹیلی نار سیم کارڈز، 20 یو فون سیم کارڈز، اور 4 جازکیش سیم کارڈز برآمد ہوئے۔گرفتار افراد نے اعتراف کیا  وہ بی وی ایس ڈیوائسز کے ذریعے صارفین کے فنگر پرنٹس جمع کرتے تھے اور غیرقانونی طور پر سیم کارڈز فعال کرتے تھے۔