عراق میں بس کو حادثہ ‘ آتشزدگی، 21 افراد جاںبحق،19زخمی

 نصیریا کے قریب  ہائی وے پر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی‘  وزیر اعظم علی الزیدی نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا حکم دیدیا
بغداد(آئی این پی )عراق کے جنوبی شہر نصیریا کے قریب ایک مسافر بس کے الٹنے اور اس میں آگ لگنے سے کم از کم 21 عراقی  جاں بحق اور 19 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ غیرملیک میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور سے نصیریا کے قریب ایک ہائی وے پر بس کنٹرول کھو بیٹھی جس سے گاڑی الٹ گئی اور آگ میں بھڑک اٹھی۔عراقی وزیر اعظم علی الزیدی نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا حکم دیا اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ حادثے کے ارد گرد کے حالات کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔