مستونگ : دھماکے سے ایک اور پل تباہ، قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت 
کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں دھماکے سے ایک اور پل تباہ کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق پل کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس کے سبب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے مکمل بند ہوگئی۔حکام کی جانب سے مسافروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔