3حادثات ، خاتون سمیت4افراد ہلاک

دیپالپور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زاہد اور عبداللہ چل بسے،موٹرسائیکلوں میں تصادم سے بابر دم توڑ گیا
قصور، الہ آباد، تلونڈی،کاہنہ(خصوصی رپورٹ)ضلع قصور میں 2ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت4افراد جاں بحق ہوگئے۔ دیپالپور روڈ الہ آباد میں دیو کھارہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان ٹریکٹر ٹرالے کی ٹکر سے موقع پر دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ زاہداور 19 سالہ عبداللہ شامل ہیں۔دوسرے حادثے میں قصور رائے ونڈ روڈ پر شدید دھند کی وجہ سیموٹرسائیکل پر سوار بہن بھائی کو نجی فیکٹری کی بس نے کچل دیا۔جس کے نتیجے میں را ئوخانوالہ کی رہائشی 20 سالہ حمناموقع پر جاں بحق ہوگئی، اسکا بھائی 25 سالہ فہد علی ٹانگ ٹوٹنے سے زخمی ہوگیا۔ بس ڈرائیور اور اس میں سوار فیکٹری ورکرز گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔صوا آصل رائیونڈ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم میں قصور کارہائشی 20 سالہ بابر علی ولد محمد ارشدموقع پر ہی جاں بحق،ساتھ بیٹھا رشتہ دار عزیر شدید زخمی ہوگیا۔ دوسرا موٹر سائیکل سوار عزیر اشفاق محفوظ رہا۔