یوٹیوبر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی اور آزادانہ شروعات کرنے کا فیصلہ کرلیا، وہ جلد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کریں گی۔
ایمان اسد کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کا یوٹیوب چینل آئندہ ایک سے دو روز میں تیار ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے فالوورز سے ایمان کو بھی بھرپور محبت اور سپورٹ دینے کی درخواست کی۔ایمان اسد ماضی میں رجب بٹ کے فیملی ولاگز کے ذریعے خاصی مقبولیت حاصل کرچکی ہیں، تاہم بعد میں ان کی ویڈیوز میں موجودگی کم ہوگئی تھی۔اب اپنے ذاتی یوٹیوب چینل کے ذریعے ایمان اسد پہلی مرتبہ اپنی پسند کے مطابق آزادانہ کانٹینٹ تخلیق کرسکیں گی۔ تاہم چینل کے نام، پہلی ویڈیو اور کانٹینٹ کی نوعیت سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔