رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ردِعمل پر کھل کر بات کر دی

رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ردِعمل پر کھل کر بات کر دی

مشہور پاکستانی یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار ذاتی زندگی کے حوالے سے۔

 برطانیہ میں مقیم رجب بٹ کے خلاف مختلف مقدمات زیرِ سماعت ہیں، تاہم حالیہ وقت میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں ان سے ذاتی سوالات کیے گئے۔سب سے زیادہ توجہ مبینہ تعلقات کے سوال نے حاصل کی، جو ٹک ٹاکر فاطمہ خان سے جوڑا گیا۔ فاطمہ خان نے قبل ازیں دعویٰ کیا تھا کہ ان کا رجب بٹ سے تعلق رہا ہے اور مبینہ تحائف بھی سوشل میڈیا پر دکھائے تھے۔ تاہم رجب بٹ نے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ یہ سب جھوٹا پروپیگنڈا ہے، اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔

جب میزبان نے ان سے اہلیہ ایمان کے ردِعمل کے بارے میں پوچھا، تو رجب بٹ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ایمان کو ان سب باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور وہ جانتی ہیں کہ ان کے رشتے میں ان کی کتنی اہمیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایمان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں اور حالات جیسے بھی ہوں، وہ ایک دوسرے پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں مداحوں نے ان کے اعتماد اور صاف گوئی کی تعریف کی، جبکہ کچھ صارفین نے تنازعے پر اب بھی شکوک و شبہات ظاہر کیے۔