حادثہ اڈہ بستان کے قریب ہوا، عارف موقع پر چل بسا، مبارک زخمی ہوا
چک امرو (خصوصی رپورٹ)چک امرو کے اڈہ بستان کے قریب تیزرفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جبکہ ا یک شخص زخمی ہوا ہے۔ ذر آ ئع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ عارف حسین ولد غلام قادر سکنہ بصرا جالا موقع پر دم توڑ گیا،زخمی عباس ولد مبارک اور عارف کی لاش کو ریسکیو ٹیم نے تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال شکرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔