پٹرول 4.42روپے ،ڈیزل6.10روپے لٹر مزید مہنگا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔پٹرولیم ڈویڑن نینئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں4 روپے 42 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 380روپے 24 پیسے فی لٹر مقررکی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409روپے 42 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں آج 15 ستمبر کے لیے ہیں۔