درجہ دوم گھی 10روپے کلو مہنگا

لاہور(کرائم رپورٹر)رمضان سے قبل ہی درجہ دوم گھی کی فی کلو قیمت میں اضافہ 10روپے کا اضافہ کر دیا گیاہے جس سیدرجہ دوم کے مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 550 روپے سے بڑھ کر 560 روپے ہوگئی ہے۔مرکزی کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدرطاہر ثقلین بٹ نے کہا ہے کہ انتظامیہ گھی کے دام پر چیک اینڈ بیلنس رکھے،درجہ اول کا گھی مہنگانہیں ہوتا ہے لیکن درجہ دوم کا گھی بنانے والی کمپنیاں مسلسل مہنگا کررہی ہیں۔