پٹرول 2روپے 31پیسے ، ڈیزل 78پیسے فی لٹر مزید مہنگا

 پٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے ، ڈیزل کی 395 روپے 72 پیسے لٹر مقرر 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اوگرا نے آج کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔ وزارث پٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے مقرر کر دی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے مقرر کر دی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیئم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔