ایک دن کیلئے پٹرول 358 روپے 77 پیسے ، ڈیزل 381 روپے 77 پیسے لٹر ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ کردیا۔پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔پٹرول کی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔ منگل 8 ستمبر کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔