لاہور(کرائم رپورٹر)سول لائنز ڈویڑن پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 8 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان چوری، ڈکیتی، بوگس چیک اور فراڈ سمیت مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں کامران، اکبر، ذوالفقار، شاہ زیب، اعظم، شعیب، شہزاد اور اشرف شامل ہیں۔پولیس نے گرفتار مفرور اشتہاریوں کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے مقررہ اہداف کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔