ناکوں پر پولیس نے ایپ کی مدد سے26ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ کی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظرموبائلز سکواڈ نے 48 گھنٹے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران 8 اشتہاری اور13 عدالتی مفروران کوگرفتار کرلیاناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے26093 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیاترجمان موبائلز سکواڈ کے مطابق داخلی و خارجی راستوں پر 6021 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیاسیاہ پیپر،نیلی بتی والی 223 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس ایپ سے اشتہاریوں اور مجرمان کی شناخت جاری ہے