زاہد کاقاتل چند گھنٹوں میں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مسلم ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ سے قتل ہونے والے زاہد کا قاتل کچھ گھنٹوں میں گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق مسلم ٹائون وحدت روڈ عائشہ مسجد کے قریب ہونے والی فائرنگ سے 35 سالہ زاہد جاں بحق ہوگیا تھا،مقتول مسلم ٹاؤن میں الیکٹریشن کا کام کرتا تھااور نیو مسلم ٹاؤن کا رہائشی تھا،مسلم ٹاؤن پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالمقتدر کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ملزم عبدالمقتدر نے زاہد الیکٹریشن کے پیسے مانگنے پر غصے اور طیش میں آنے پر گولی چلا دی،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کروادی،قتل کے ملزم کو فوری گرفتار کرنے پر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال نے ایس ایچ او مسلم ٹاؤن انسپکٹر عاطف اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔