454ملزم بجلی چوری میں ملوث150 پر مقدمات ،غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشن بھی پکڑا گیا
لاہور( کرائم رپورٹر)ایس ڈی او کاہنہ سید قدرت اللہ نے چیکنگ کے دوران غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشن پر بجلی چوری کو بے نقاب کیا۔ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں صارف عبدالغفور جو کہ منشا سندھو کا بھائی ہے، کو غیر قانونی طور پر براہ راست بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ملزم پہلے بھی لیسکو کا1398009 روپے کا نادہندہ ہے۔ ایس ڈی او نے کنکشن منقطع کر ایا اور متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کی درخواست بھی جمع کر ا دی گئی ۔ علاوہ ازیں 48گھنٹوں کے دوران454ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 150ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے30کو گرفتار کرلیا گیا۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں 435ڈومیسٹک،14کمرشل،زرعی اور1انڈسٹریل شامل تھا،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو379091 یونٹ ڈی ٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔