پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، شہریوں کا حکومت سے فوری ریلیف کا مطالبہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، شہریوں کا حکومت سے فوری ریلیف کا مطالبہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں میں تشویش اور برہمی کی لہر دوڑ گئی۔

 عوام کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے روزمرہ استعمال کی اشیا، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔شہریوں کے مطابق مہنگائی کے پہلے سے موجود دباؤ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوامی مشکلات مزید بڑھا دے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرکے فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے گھریلو بجٹ پر دباؤ کم کرنے اور مہنگائی کے اثرات محدود کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔