حکومت مارچ میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کرے:حافظ نعیم

 اسلام آباد جا رہے ہیں ‘ صرف ہاتھ لگا کر واپس نہیں آئیں گے :امیر جماعت اسلامی
لاہور(آئی  این پی )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شرح سود میں کم از کم 3 فیصد کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 20 ستمبر کے اسلام آباد مارچ میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کرے، بصورت دیگر اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی، جماعت اسلامی مستقل مزاجی سے قوم کا مقدمہ لڑ رہی ہے، کارکن اور اسپورٹرز تمام تر حالات میں ڈٹے ہوئے ہیں، اسلام آباد جا رہے ہیں اور صرف ہاتھ لگا کر واپس نہیں آئیں گے۔لاہور میں  دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ جماعت اسلامی کا بنیادی مطالبہ ہے اور حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف پیکیج خوش آئند تاہم ناکافی ہے۔ ملک بھر میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے اور  احتجاج کا 30 واں روز ہے۔ دھرنے اب ایک قومی تحریک کی شکل اختیار کرچکے ہیں، جن میں خواتین سمیت عوام کی شرکت روز بروز بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے مزید ایک دن کا وقت مانگا ہے، مذاکرات آج ہوں یا کل، جماعت اسلامی کا واضح مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے