عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر سزا پانے والے 2 وکلا کی سزا معطل

پشاور (خصوصی رپورٹ )پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں سزا پانے والے دونوں وکلا کی سزا معطل کردی۔پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس فہیم ولی نے دونوں وکلا کی اپیل پر سماعت کی، وکلا کی جانب سے بیرسٹر عامر اللہ اور صدر پشاور ہائی کورٹ بار امین الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ چارسدہ کی عدالت نے جواد خان ایڈووکیٹ اور سکندر حیات ایڈووکیٹ کو ایک ماہ قید، ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔پراسیکیوشن نے بتایا کہ دونوں وکلا نے جان بوجھ کر عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی تھی، وکلا کو پاکستان پینل کوڈ 228 اور کوڈ آف کریمینل پروسیجر 476 کے تحت سزا دی گئی