صوبے میں امن و استحکام اور ترقی کے عمل کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا ، امن، ترقی اور عوامی فلاح کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان موثر روابط ضروری ہیں
بلوچستان کو خصوصی توجہ اور وسائل فراہم کئے جانے چاہئیں:صدر مملکت کی وزیر اعلی سرفرازبگٹی سے ملاقات میں گفتگو، صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا۔صدر مملگت سے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعلی بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات سے آگاہ کیا۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان موثر روابط ضروری ہیں، رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کو خصوصی توجہ اور وسائل فراہم کئے جانے چاہئیں۔صدر مملکت نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پر ناکام بنائی