چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر نے پاکستان میں چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا

چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر نے پاکستان میں چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا

چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

مس ھاؤ نے پاکستان میں اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی، جس پر صدر اور خاتونِ اول نے تجویز کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسا چیمبر پاک چین اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔