وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا دورہ, ای کامرس شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا دورہ, ای کامرس شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہانگ چی آؤ، امپورٹ کموڈیٹی، ایگزی بیشن اور ٹریڈنگ سینٹر کا معائنہ کیا۔

 اس دوران انہوں نے نمائش میں رکھی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستانی اسٹال کا دورہ کیا جہاں مختلف شعبوں کے بارے میں انہیں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔مریم نواز نے ای کامرس کے شعبے میں خصوصی دلچسپی دکھائی اور ہانگ چی آؤ امپورٹ نمائش اینڈ ٹریڈ سینٹر میں پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی پویلین میں پاکستان کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرنے والے نوجوان تاجروں سے ملاقات کی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے حکام کو ای کامرس کی اسٹڈی کرنے اور اس کے فروغ کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ آئی ٹی سٹی کے قیام کا مقصد پنجاب میں آئی ٹی پروڈکٹس کا فروغ ہے اور اس کے تحت ای کامرس کے شعبے کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔