چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، جہاں چیمبر کے صدر علی حسام اصغر نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ اور لاہور چیمبر کی قیادت کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب اور ملک کی مجموعی کاروباری، تجارتی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں کاروباری برادری کو درپیش معاملات اور ملکی تجارت کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی اور نائب صدر خالد حسین چوہدری بھی موجود تھے۔ملاقات میں چیئرمین ویژن الائنس میاں مصباح الرحمٰن، پیٹرن انچیف یو ٹی ایف میاں سہیل نثار، حارث عتیق، رکن قومی اسمبلی سید قاسم گیلانی اور عزیز الرحمٰن چن نے بھی شرکت کی۔اس کے علاوہ سینئر وائس چیئرمین یو بی جی مومن علی ملک، محمد امجد چوہدری اور مہر ارشد بھی اس موقع پر موجود تھے۔