چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کی شنگھائی سے بیونس آئرس تک دنیا کی طویل ترین ڈائریکٹ فلائٹ کا آغاز

چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کی شنگھائی سے بیونس آئرس تک دنیا کی طویل ترین ڈائریکٹ فلائٹ کا آغاز

چائنا ایسٹرن ایئرلائنز نے شنگھائی سے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے لیے نئی پرواز کا آغاز کر دیا ہے، جسے دنیا کی سب سے طویل ’ڈائریکٹ فلائٹ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پرواز شنگھائی کے پڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہو کر تقریباً 25 گھنٹے 30 منٹ میں بیونس آئرس پہنچے گی۔ واپسی کا سفر مزید طویل ہوگا، جو تقریباً 29 گھنٹے پر محیط ہوگا۔ دونوں پروازوں میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں دو گھنٹے کا مختصر قیام رکھا گیا ہے۔ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ یہ نیا روٹ بوئنگ 777-300ER طیارے کے ذریعے 4 دسمبر سے ہفتے میں دو بار آپریٹ کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام "ایئر سلک روڈ" کے ایک نئے چینل کی تشکیل ہے، جو ایشیا پیسیفک خطے کو جنوبی امریکا سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔تاہم ہوا بازی کے ماہرین کے مطابق دنیا کی سب سے طویل نان اسٹاپ پرواز کا ریکارڈ اب بھی سنگاپور ایئرلائنز کے پاس ہے، جو سنگاپور سے نیویارک تک بلا تعطل 18 گھنٹے سے زائد کا سفر طے کرتی ہے۔