ٹی20 ایشیا کپ 2025 میں افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ فاسٹ بولر نوین الحق انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق کندھے کی انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہو سکے، اور ان کی جگہ فاسٹ بولر عبداللّٰہ احمد زئی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ نوین الحق کو میڈیکل ٹیم نے باقی میچز کے لیے فٹ قرار نہیں دیا، اور وہ مکمل فٹنس اور ری ہیب کے لیے انگلینڈ جائیں گے۔