نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے ہیں۔
فرگوسن کو وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، جس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ کے میڈیکل پینل نے ان کا جائزہ لیا اور یہ فیصلہ کیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہو پائیں گے۔فرگوسن کی جگہ نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کائل جیمیسن کو شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیئرز بھی ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے تھے۔ انہیں کراچی میں ٹریننگ سیشن کے دوران انجری کا سامنا تھا۔چیمپئنز ٹرافی کے دوران دیگر کھلاڑیوں کی انجری کے باعث غیر حاضری بھی سامنے آئی ہے، جن میں پاکستان کے صائم ایوب اور بھارت کے جسپریت بمراہ شامل ہیں، جو دونوں بھی انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر بھی فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے، اور جنوبی افریقا کو فاسٹ بولر اینرک نورکیا کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک کھیلا جائے گا۔