انگلینڈ کے فاسٹ بولر ثاقب محمود انجری کے باعث آئیرلینڈ اور نیوزی لینڈ سیریز سے باہر

انگلینڈ کے فاسٹ بولر ثاقب محمود انجری کے باعث آئیرلینڈ اور نیوزی لینڈ سیریز سے باہر

انگلینڈ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر ثاقب محمود گھٹنے کی انجری کے باعث آئیرلینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچز اور اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔

28 سالہ ثاقب محمود کو معمولی سرجری کروانی ہوگی۔ان کی جگہ 24 سالہ اسکاٹ لینڈ نژاد سیمر اسکاٹ کری کو پہلی بار انگلینڈ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ کری اس سے قبل 2024 میں تین ون ڈے میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔انگلینڈ اور آئیرلینڈ کے درمیان میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو مالاہائیڈ میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹیم کی قیادت نوجوان جیکب بیتھل کریں گے۔