ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری رواں ہفتے چین کے سرکاری دورے پر جا سکتے ہیں، جس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
صدر مملکت چینی ہم منصب سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور سی پیک سمیت علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔