بلاول بھٹو زرداری کی برسلز میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی اور پاک-بیلجیئم تعلقات پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری کی برسلز میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی اور پاک-بیلجیئم تعلقات پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے برسلز میں بین الاقوامی تھنک ٹینک ایگمونٹ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔

 انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ایمبیسڈر پال ڈی وٹ نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

 تھنک ٹینک سے اہم ملاقات
بلاول بھٹو زرداری نے ایگمونٹ انسٹیٹیوٹ کے تھنک ٹینک سے ملاقات کے دوران جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ:"پاکستان قیامِ امن، خطے میں استحکام اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔"انہوں نے پاکستان کی امن سے متعلق ترجیحات سے تھنک ٹینک کو آگاہ کیا، اور خطے میں پرامن بقائے باہمی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

 بیلجیئم حکام سے ملاقاتیں
وفد نے بیلجیئم فارن افیئرز کمیٹی کی وائس چیئرپرسن کیٹلین ڈیپورٹر، پاکستان-بیلجیئم پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین فرانکیم بیلجینڈ اور بیلجیئم کے سینیٹ و ایوان نمائندگان کے ممبران سے بھی ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں:

جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی پر تبادلہ خیال
پاکستان اور بیلجیئم کے باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار
اقتصادی، تعلیمی اور پارلیمانی تعاون بڑھانے کی تجاویز پر بات چیت
یورپی یونین سے رابطے
پارلیمانی وفد نے یورپی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کی سربراہ برنڈ لانجے سے بھی اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے:

بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات
کشمیر کی صورتحال
اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کے بھارتی اقدام پر تفصیلی بریفنگ دی
انہوں نے کہا کہ:

"یورپی یونین قانون کی حکمرانی کی علمبردار ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ بھارت پر زور دے گی کہ وہ سندھ طاس معاہدے جیسے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی سے باز رہے۔"
بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ:"پاکستان تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے، جبکہ بھارت کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا اور یکطرفہ اقدامات عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔"