ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم ہاتھ کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیٹ پریکٹس کے دوران ٹام لیتھم کے دائیں ہاتھ میں گیند لگنے سے فریکچر ہوگیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق، ہنری نکلز کو ٹام لیتھم کی جگہ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، اور ٹی ٹونٹی کپتان مائیکل بریسویل ون ڈے ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ ول ینگ صرف پہلے ون ڈے میچ میں دستیاب ہوں گے، کیونکہ وہ بچے کی ولادت کی وجہ سے باقی میچز نہیں کھیلیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ کو نیپئیر میں کھیلا جائے گا۔