خیبر پختونخوا: لکی مروت اور بنوں میں آپریشنز، 31 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا: لکی مروت اور بنوں میں آپریشنز، 31 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں 13 اور 14 ستمبر کو دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 31 بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، لکی مروت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔ بنوں میں ہونے والے آپریشن میں مزید 17 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ملک میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔