خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
یہ آپریشن ضلع بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے تختی خیل اور ہوید میں کیا گیا، جہاں فتنہ الخوارج کی تشکیل کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔پولیس کو عوام کی بھرپور مدد حاصل رہی اور آپریشن ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی نگرانی میں جاری رہا۔کامیابی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عوام پولیس کے ساتھ ہیں اور امن کے قیام کے لیے پولیس کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان نے کہا کہ پولیس عوام کی حفاظت کے لیے تیار ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں اور لکی پولیس کو شاباش دی۔