لکی مروت: بس پر آئی ای ڈی حملہ کرنے والا دہشت گرد مقابلے میں ہلاک

لکی مروت: بس پر آئی ای ڈی حملہ کرنے والا دہشت گرد مقابلے میں ہلاک

لکی مروت میں فیکٹری جانے والی بس پر دہشت گرد نے آئی ای ڈی نصب کر کے دھماکا کرنے کی کوشش کی، جس کے فوراً بعد پولیس نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا۔

 اس آپریشن کی قیادت ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے خود کی، اور سرچ اینڈ اسٹرائیک کارروائی کے دوران بس پر آئی ای ڈی نصب کرنے والا دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ لکی مروت میں حال ہی میں سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو دہشت گردوں نے بارود سے اڑایا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوئے، جن میں 2 خواتین بھی شامل تھیں۔ دھماکا بیگوخیل سڑک پر ناورخیل موڑ کے قریب ہوا، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔