قصور(خصوصی رپورٹ) ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر قصور میاں حیدر علی کی ہدایت پر پولیس تھانہ صدر قصور نے منشیات فروش کو آدھ کلو چرس سمیت دھر لیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلی نمبر 18علی پارک میں کارروائی کرتے ہوئے پیر بخاری بھسرپورہ کے رہائشی منشیات فروش محمد وسیم ولد محمد سلیم کمبوہ کی جامہ تلاشی لیتے ہوئے 500گرام چرس سمیت گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔