کمپنی کا خفیہ ڈیٹا چوری کرنے والا ملزم کا جسمانی ریمانڈ

لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں این سی سی آئی اے نے ایک کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کا خفیہ ڈیٹا چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا جس کا عدالت سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیااورمزید تحقیقات انسپکٹر عاقب علی خان کے زیر نگرانی جاری ہیں۔تفصیل کے مطابق ملزم کامران فیض ولد ریاست علی ڈوگر قصور کا رہائشی نکلا جس نے کمپنی کا خفیہ ڈیٹا غیر قانونی طور پر حاصل کیا،تحقیقات کے دوران اس ڈیٹا کو انٹرسیپٹ، کاپی اور ڈیلیٹ کرنے کے شواہد مل گئے۔